ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے ہفتے کی رات تہران میں چوبیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء سے ملاقات میں کہا کہ آج کے سامراجی ممالک انسان کے کمال اورعالمی سطح پر توحید و عدل و انصاف کی حکومت کی برقراری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کراتےہوئے کہ دنیا بڑی تبدیلیوں کے دہانے پرکھڑی ہے کہا کہ قوموں میں جو جوش و جذبہ پایا جاتا ہے وہ انہیں عدل و انصاف و کرامت تک پہنچائے گا ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ سامراج کے مورچے یکے بعد دیگرے فتح ہورہےہیں اور خدا کے فضل و کرم سے مستقبل قریب میں صیہونیت، سامراج اور طاغوت سے خالی دنیا دیکھنے کو ملے گي۔ تہران میں چوبیسویں وحدت اسلامی کانفرنس جاری ہے جسمیں ستاون ملکوں کے دوسو علماء اور دانشور شرکت کررہےہیں ۔
۔۔۔۔۔
/110